• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 21034

    عنوان:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر کے لڑکیوں کے ساتھ غلط تعلقات ہیں۔ میں پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہوں، میرے تین بچے ہیں، جب سے میری شادی ہوئی تب سے ا ن کے غلط تعلقات ہیں، اس لیے زندگی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوگئیں۔ وہ اس حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں؟ وہ پورا دن کام نہیں کرتے ہیں، مختلف لڑکیوں کے ساتھ شہرمیں گھومتے ہیں۔ میں نے ان کے موبائل میں لڑکیوں کی تصاویر اور پیغامات دیکھے، جسے وہ بھیجا کرتے ہیں۔ میرے پوچھنے پر وہ انکا ر کرتے ہیں۔ کبھی ایسا محسوس ہوتاہے کہ کہیں یہ رشتہ ختم نہ ہوجائے، میں یہ رشتہ ختم کرنا نہیں چاہتی ہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں کہ یہ رشتہ نہ ٹوٹے ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 741=149tb-5/1431

    اگر آپ سے ان کے حق میں کوتاہی ہورہی ہو تو اس کو ختم کریں، ان کے حقوق کو پورا پورا اور اچھے طریقے پر بجالائیں، ان لڑکیوں کی طرف میلان کی وجہ ان کی زیب وزینت ہو تو آپ بھی حدودِ شرع میں رہتے ہوئے ایسی زینت اختیار کریں جس سے ان کا میلان آپ کی طرف ہونے لگے، نیز نرم لہجہ، حسنِ تدبیر او رادب کے ساتھ ان کو نصیحت کریں، احکام شرع سے مطلع کریں، اگر آپ کے اعزہ واقارب میں دین دار، باوقار ایسے حضرات موجود ہوں جن کی بات آپ کے شوہر تسلیم کرتے ہوں تو ان سے بھی اس سلسلے میں تعاون حاصل کریں۔ اللہ تعالیٰ سے ان کے حق میں ہدایت اور سلامت روی کی دعا کریں، ہرنماز کے بعد عموماً اور روزانہ دو رکعت صلاة الحاجة کے بعد خصوصاً ان کے لیے دعا کریں، مندرجہ ذیل وظیفہ بھی اس سلسلے میں کارگر اور مفید ہے اسے اختیار کریں، بعد نمازِ عشاء سیاہ مرچ کے گیارہ دانے لیں، اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور درمیان میں گیارہ تسبیح یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ کی پڑھیں اور خاوند کے مہربان ہونے کا خیال رکھیں، جب سب پڑھ چکیں تو ان سیاہ مرچوں پر دم کرکے تیز آنچ میں ڈال دیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، ان شاء اللہ خاوند مہربان ہوجائے گا، کم ازکم چالیس روز ایسا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند