• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17697

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میری بڑی بہن ہیں جس کے رشتہ کے لیے لوگ آتے ہیں پر کہیں رشتہ نہیں جمتا، کئی بار بات اتنی آگے پہنچ گئی کہ ہمیں لگا کہ اب تو شاید یہاں شادی ہو جائے گی پھر ایک دم سے لڑکے والوں کی طرف سے جواب نہیں آیا او ربات ختم ہوگئی۔ ہمیں شک ہے کہیں کسی نے کچھ عمل شادی روکنے کے لیے تو نہیں کیا۔ کچھ وظیفہ بتائیں جس سے بہن کا جلدی رشتہ ہوجائے اور اگر کوئی بندش یا کسی طرح کی پریشانی ہے رشتہ میں تو دور ہوجائے؟ اور بہن کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی اس کی صحت کے لیے بھی وظیفہ بتائیں۔ ہمارے اس مسائل کے لیے اللہ سے دعا بھی کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1874=242tb-12/1430

    کثرت سے [یَا لَطِیْفُ] کا ورد رکھیں، اور ہر نماز کے بعد اللہ سے اس کی دعا بھی کرتے رہیں، اللہ تعالیٰ آپ کی بہن کا نیک ومناسب جگہ مضبوطی کے ساتھ رشتہ کرادے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند