• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 158841

    عنوان: رشتے کے لیے وظیفہ و دعا کیا دوسرے بھی پڑھ سکتا ہے؟

    سوال: (۱) ہم لوگ تین بھائی اور ایک بہن ہیں، سبھوں کی عمر شادی کے لائق ہو گئی ہے لیکن کہیں کوئی بات نہیں بن رہی ہے جسے لے کر ہماری والدہ بہت پریشان رہتی ہیں، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں جس سے ہمارے مسائل کا حل ہو جائے، بڑی مہربانی ہوگی۔ (۲) آپ لوگ جو بھی دعا یا وظیفہ کسی کو بتاتے ہیں تو کیا وہ صرف جس کو بتاتے ہیں اسی کے لئے مختص ہوتی ہے یا کوئی اور بھی اجازت کے بغیر دعا یا وظیفہ پڑھ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 158841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 668-513/sn=6/1439

    (۱) آپ سبھی لوگ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد سونے سے پہلے اول وآخر درود شریف کے ساتھ گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یا لطیف“ پڑھنے کا معمول بنائیں اور رشتہ کی کوشش کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اس کے لیے دعائیں بھی کریں، ان شاء اللہ مناسب رشتے آئیں گے۔

    (۲) کوئی دوسرا بھی اس طرح کی ضرورت کے تحت یہ نیت کرکے وظیفہ پڑھ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند