• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 55501

    عنوان: کسی اہم حاجت کے لیے ان وظائف کو پڑھنے کی اجازت ہے؟ ان کے پڑھنے سے کسی طرح کا کوئی نقصان تو نہیں ہوگا؟

    سوال: کسی اہم حاجت کے لیے ان وظائف کو پڑھنے کی اجازت ہے؟ ان کے پڑھنے سے کسی طرح کا کوئی نقصان تو نہیں ہوگا؟ (۱) سورة اخلاص ۷۰۰۰ مرتبہ اول آخر درود شریف ․․․وظیفہ کو ایک ہفتے میں ختم کرسکتے ہیں․․․ روز ۱۰۰۰ مرتبہ ۔ (۲)” یا لطیف“ ۱۶۶۴۱ مرتبہ ، ۱۳۳ تسبیح کرکے، ہر ، تسبیح کے بعد سورة ملک کی آیت” وھوا لطیف الخبیر“یا اور کسی بزرگ کا عمل کیا ہو ا مجرب وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 55501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1693-1421/M=11/1435-U مذکورہ اعداد کے ساتھ مذکورہ وظیفے احادیث سے ثابت نہیں، پھر ایسے وظیفے لوگوں پر انتہائی شاق گذریں گے، پھر سب کچھ چھوڑبیٹھیں گے۔ خیر العمل ما قل ودیم ، بہترین عمل وہ ہے جو مختصر ہواور اس پر مداومت کی جائے۔ آپ اپنی اہم حاجات کے لیے ختم خواجگان کسی وقت چند احباب کے ساتھ باوضو ہوکر پڑھ لیا کریں، پھر دعا کرلیا کریں، یہ بہت مختصر اور بہت مجرب ہیں، اور صلاة الحاجة پڑھ کے دعا کرلیا کریں، یہ مسنون طریقہ ہے اور بہت آسان ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند