• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170259

    عنوان: نیند آنے كے لیے كوئی عمل بتائیں

    سوال: مجھے رات میں نیند نہیں آتی ہے ،پہلے بہت اچھی نیند آتی تھی، رات میں پر کچھ دنوں سے بالکل نہیں آتی ہے ، میں ایک مسجد میں اکیلا سوتا ہوں۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 974-861/L=09/1440

    آپ باوضو سونے کا اہتمام کریں، اور سونے سے پہلے چاروں قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اس طرح تین مرتبہ کریں اور جب تک نیند نہ آئے درود شریف پڑھتے رہیں ان شا ء اللہ پہلے کی طرح اچھی نیند آنے لگے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند