• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 65571

    عنوان: امام کا فرض نماز کے بعد سرا دعا کرانا

    سوال: ہماری مسجد میں امام ہر فرض نماز کے بعد دعا بالکل خاموش دل میں مانگتے ہیں،لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے نبی نے کھلا یعنی اونچی اواز پربھی کی ہیں۔صحیح طریقے کی وضاحت چاہئے تفصیل سے ؟

    جواب نمبر: 65571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 844-833/H=8/1437 فرض نماز کے سلام کے بعد سرّاً دعاء کرانے کا معمول درست ہے اس وقت جہراً دعاء کرانے کی وجہ سے مسبوق نمازیوں کی نماز میں خلل ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند