• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 39331

    عنوان: کسی دوسرے کی طرف سے سلام

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جب کوئی شخص نبی پاک پر درود و سلام پڑھتا ہے تو فرشتوں کی ذریعہ پہنچ جاتا ہے پھر کسی دوسرے شخص کی ذریعہ سلام بھیجنے کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 39331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1242-1027/B=7/1433 سب سے زیادہ اعزاز وسعادت اس میں ہے کہ آدمی خودہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہٴ اطہر پر پہنچ کر درود وسلام پڑھے، اس کے بعد سب سے بڑا اعزاز ہے کہ کسی دوسرے جانے والے کے ذریعہ سلام بھیجے۔ تیسرے نمبر کا اعزاز یہ ہے کہ غائبانہ درود شریف خوب پڑھتا رہے۔ یہ فرشتوں کے ذریعہ آپ کو پہنچایا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند