• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 602982

    عنوان:

    گنجے پن سے نجات پانے كے لیے كوئی وظیفہ بتائیں

    سوال:

    مفتی صاحب میری عمر 26 سال ہے اور میں گنجہ پن کا شکار ہو اس بارے کوئی وظیفہ ارشاد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 603-444/B=07/1442

     یَا سَلاَمُ یَا سَلاَمُ کثرت سے پڑھتے رہیں۔ اور پڑھتے وقت اللہ کی طرف دھیان ہو اور اس بیماری سے سلامتی کادھیان ہو۔ اس کے لئے کوئی وقت اور تعداد مقرر نہیں۔ جتنا چاہیں جس وقت چاہیں پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند