متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 610592
دُعا میں یہ کہنا کہ ہمارے گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل فرما کیسا ہے؟ بّرائے مہربانی اس پر تفصیلی جواب دیں۔
جواب نمبر: 61059223-Mar-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 811-380/B-Mulhaqa=8/1443
یہ دعا كرسكتے ہیں، شرعا اس میں كوئی حرج نہیں ہے، احادیث میں یہ مضمون آیا ہے كہ اللہ تعالی بعض بندوں كے سیئات كو مبدل بہ حسنات كردیتےہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
استخارہ کی حقیقت کیا ہے اور استخارہ کتنی بار کرنا چاہیے ؟
1320 مناظرمیرے
شوہر ایک لڑکی سے ملاقات کرنے اور بات کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں اور
اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔اس کا نام یاسمین اشفاق ہے۔ میں بہت مشکل گھڑی سے
گزررہی ہوں اورٹینشن کی وجہ سے میں نے اپنے بچہ کو سات مہینہ میں ضائع کردیا۔ میرے
شوہر کا برتاؤ میرے ساتھ اس لڑکی کی وجہ سے جس سے وہ ملتے ہیں اور اس کے بہت زیادہ
رابطہ میں ہیں اچھا نہیں ہے۔برائے کرم مجھ کو کوئی وظیفہ دے دیں تاکہ میرے شوہر
صرف مجھ سے ہی محبت کریں اور میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔نیز ایسا وظیفہ دے دیں
تاکہ میرے شوہر اس لڑکی سے مزید ملاقات نہ کریں اور اس سے جلد ہی تعلقات ختم
کردیں۔اوراللہ ہمیں خوش گوارگھریلو زندگی سے نوازے او رہمیں طلاق نہ ہو۔ او راس
لڑکی کی جلد ہی کسی دوسرے مرد کے ساتھ شاد ی ہوجائے۔ اللہ تعالی مجھ کو قوت عطا
فرماوے۔ اور مجھ کو جلد اس ای میل پر وظیفہ دے دیں۔میں بہت زیادہ افسردہ او
ررنجیدہ ہوں۔
مجھے
ہکلانے کی شکایت ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، میں دعا [ربی اشرح لی صدری․․․․․پڑھتی ہوں ہر فرض نماز
کے بعد سات مرتبہ۔ مگر کچھ افاقہ نہیں ہورہا ہے۔ آپ برائے کرم مجھ کو کوئی دعا یا
کوئی وظیفہ بتلائیے کتنا بھی لمبا ہو یا مشکل ، میں ان شاء اللہ پوری کوشش کروں
گی۔ میں کبھی یہ دعا بھی پڑھتی ہوں: [انی مسني الضر و أنت أرحم الراحمین (انبیاء)] کیا یہ پڑھنا ٹھیک ہے؟
برائے کرم اور دعا اور علاج بتلائیے اور میرے لیے دعا کیجئے۔
میری
بیوی حاملہ ہے اور الحمد للہ خوشی کا وقت کافی قریب ہے لیکن روزانہ میری بیوی کا
ہومو گلوبین کم ہوتا جارہا ہے اور بلڈ پریشر کافی ہائی ہو رہا ہے۔ دوا تو لے رہے
ہیں لیکن کوئی زیادہ اثر نہیں کر رہی ہے۔برائے کرم کوئی ایسی دعا بتائیں کہ اللہ
ہم پر کرم کرے اور ہر چیز معمول کے مطابق ہو۔
آجکل ہماری کمپنی مشکلات سے دوچار ہیں، بینک کا لون بھی بہت زیادہ ہے، تقریبا پندرہ سو افراد کمپنی سے منسلک ہیں۔ سمجھ میں نہیں آتاہے کہ آخر ایساکیوں ہے؟ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں جس پر ہم لوگ عمل کریں ، جس سے اللہ پاک ہم پر رحم و کرم کرے۔
976 مناظرجادو کوختم کرنے کے لیے کسی عامل کے پاس جانا ضروری ہے یا خود بھی قرآن کریم کی آیت سے کرسکتے ہیں؟ کچھ عامل کہتے ہیں کہ میرے پاس جن ہے اور میں پتہ لگاسکتاہوں کہ کس کو کیا بیماری ہے! اگر میں یہ علم حاصل کرنا چاہوں تو کیا کرنا ہوگا؟
4289 مناظر