• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155060

    عنوان: اولاد کے لیے وظیفہ

    سوال: حضرت مفتی صاحب! براہ کرم مجھے اولاد کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔ میرے دو بچے ہیں پہلے شوہر سے چھوٹی بیٹی آٹھ سال کی ہے، اب دو سال سے دوسرے شوہر کے ساتھ ہوں، دو بار دَوا سے حمل ٹھہرا مگر دو مہینے میں زائل ہوگیا، ڈاکٹر کہتے ہیں انڈے چھوٹے بنتے ہیں۔ برائے مہربانی مجھے کوئی وظیفہ یا طریقہ بتادیں کہ میں حاملہ ہو جاوٴں۔

    جواب نمبر: 155060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 50-36/N=1/1439

    آپ اولاد کے لیے آیت کریمہ: رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْداً وَّأَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَکا بہ کثرت ورد کریں۔ اور کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹر سے اپنی بیماری کا علاج بھی کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند