• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608926

    عنوان: کاروبار میں برکت کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں 

    سوال:

    سوال : میں میوہ بیچتا ہوں، کاروبار میں برکت کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں اور میں پریشان ہوں اپنے گناہوں سے ، ان سے بچنے کا کوئی طریقہ بتا دیں ۔

    جواب نمبر: 608926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 639-125T/M=06/1443

     حلال طریقے پر کاروبار کریں، جھوٹ، غلط بیانی، دھوکہ دہی اور تول میں کمی سے بچیں، ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھ لیا کریں نیز یہ دعا بھی پڑھا کریں: اللہم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک اور روزانہ صبح کام شروع کرنے سے پہلے یہ آیت کریمہ: اللہ لطیفٌ بعبادہ یرزق من یشاء وہو القویُّ العزیز۔ سات مرتبہ پڑھ لیا کریں۔

    (۲) گناہ چھوڑنے کے لیے وظائف معاون ہوسکتے ہیں لیکن کافی نہیں ہوتے، اصل عزم و ہمت کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے پہلے سابقہ گناہوں پر سچے دل سے ندامت کے ساتھ توبہ استغفار کریں، آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کریں، اور پھر گناہ سے بچنے کے اسباب اختیار کریں مثلاً تنہائی کے گناہ ہورہے ہیں تو خود کو تنہائی سے بچائیں، بکثرت روزے کا اہتمام کریں، اگر شادی نہ ہوئی ہو اور کوئی عذر مانع نہ ہو تو شادی کرلیں اور ہوسکے تو کسی صاحب نسبت متبع سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور ان کی تجویز کردہ ہدایات پر عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند