• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62843

    عنوان: سود کا کفارہ كیا ہے

    سوال: آداب عرض ہے میرا ایک دوست ہے جس نے حکومت کی طرف سے روزگار کیلئے دئے گئے ایک پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کیا تھا اس وقت اسکے پاس کوئی متبادل طریقہ نہیں تھا کہ وہ کسی سے رقم لے کر اپنا کاروبار شروع کر سکیں، کیونکہ حکومت پبلک کو سبسڈائز مارک اپ پر قرض دیا کرتا تھا یعنی بینک کا اصل پارک اپ 18٪ سالانہ تھا مگر حکومت نے پبلک کے لئے 8٪ سالانہ کی بنیاد پر آفر کرایا باقی مارک اپ حکومت بینک کو ادا کیا کرتا تھا . مجبوراً انہوں نے بینک سے قرض لیا اور اپنا کاروبار شروع کیا۔ انہوں نے بینک کا قرضہ بمع سود (8٪) واپس کردیا ہے ۔ اب وہ جاننا چاہتا ہے کہ جو اس نے سودی لین دین میں معاونت کیا ، اسکی تلافی کیا ہے ۔ کیا شریعت مطہرہ میں اسکے لیے کوئی طریقہ ہے جسکی وہ کفارہ دے اوراللہ جل شانہُ معاف فرما دے ۔ اللہ جل شانہُ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

    جواب نمبر: 62843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 176-176/M=3/1437-U صورت مسئولہ میں وہ شخص توبہ استغفار کرے اور آئندہ سودی لین دین سے احتراز رکھے، معافی کا یہی طریقہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند