• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 48703

    عنوان: میں کچھ مہینوں سے سردرد کی بیماری میں مبتلاء ہوں، اس کے علاوہ میں اپنے آپ میں کچھ منفی تغیرات محسوس کرتاہوں

    سوال: میں کچھ مہینوں سے سردرد کی بیماری میں مبتلاء ہوں، اس کے علاوہ میں اپنے آپ میں کچھ منفی تغیرات محسوس کرتاہوں اور زیادہ تر علامات میرے ایسے ہیں جیسے مجھ پر جادو کیا گیا ہو، یاد رہے کہ میں ایک ایسے محلے میں رہتاہوں جہاں جادو ٹونا کی عادت ہے ، اور مجھے شک ہے کہ جادو مجھے پلایا گیا ہے ۔ براہ کرم، آپ کچھ ایسی قرآنی آیات بتائیں جن کا میں ساخت بنا کر پیا کروں اور یہ بھی بتادیں کہ قرآنی آیات کو شفاکے لیے کاغذ پر لکھ کر اسے پانی میں ملا کر پینا جائز ہے یا نہیں؟ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 48703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1538-509/L=12/1434-U (۱) آپ سونے سے پہلے باوضو ہوکر ۱۰۰/ مرتبہ معوذتین پڑھ کر دم کرلیا کریں اور منزل کی تلاوت صبح وشام کرتے رہیں، ان شاء اللہ اس کی برکت سے اگر کوئی اثر ہوگا تو ختم ہوجائے گا، نیز اس کو مداومت سے آئندہ سحر سے بھی حفاظت رہے گی۔ (۲) قرآنی آیات کو شفا کے لیے کاغذ پر لکھ کر اسے پانی میں ملاکر پی سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے: اختلف في الاستشفاء بالقرآن بأن یقرأ علی المریض أو الملدوغ الفاتحة، أو یکتب في ورق ویعلق علیہ أو في طست ویغسل ویسقی وعن النبي صلی اللہ علیہ وسلم أنہ کان یعوذ نفسہ․ قال رضي اللہ عنہ وعلی الجواز عمل الناس وبہ وردت الآثار․ (شامي: ۹/۵۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند