عنوان: اپنا حق پانے کے لیے اور گھر کے امن اور سکوں کے لیے
سوال: حضرت میں کافی سالوں تک باہر سعودی عرب ملازمت کرتا رہا ہوں۔ مرض کی وجہ سے نوکری سے استعفیٰ دیکر آنا پڑا۔ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مشترک طور سے ساری جائیداد بناتا رہا اور اپنی کمائی انکو دیتا رہا یہ سمجھ کر کہ سب مشترکہ ہے لیکن یہاں آکر پتا چلا کہ سب کچھ انہوں نے اپنے نام کرا رکھا ہے اور اب کوئی بھی چیز دینے سے انکار کرتے ہیں، میرا گھر بھی غلط طور سے اپنے نام کرا لیا ہے، گھر کے دوسرے افراد کو لالچ دیکر اپنے حق میں کر لیا ہے، میرے بھائیوں نے عاملوں اور تعویذ وغیرہ کا بھی بہت سہارا لے رکھا ہے، اکثر لوگ بے نمازی اور حرام کاموں میں مشغول ہیں، میرے ساتھ صرف میری والدہ رہتی ہیں، میری بیماری کہ وجہ سے میرے بیوی بچے اور ضعیف والدہ میرے واپس سعودی عرب جانے کے حق میں نہیں ہیں، لیکن اسکے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی گھر چلانے کے لیے نہیں ہے، کرایہ کے گھر میں رہ رہا ہوں برائے مہربانی قران اور حدیث کے رو سے کوئی دعا بتائیں اور اپنی دعا میں اس ناچیز کو بھی یاد رکھیں۔ اور انکے مکر و فریب سے بچاؤ کے لیے بھی کوئی دعا بتائیں۔
جواب نمبر: 3921130-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1090-672/L=8/1433
آپ اول وآخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر 111مرتبہ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ․ علَی اللّٰہِ توَکَّلْنَا․ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ آپ دوسروں کے شرور وفتن سے محفوظ رہیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند