• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 65461

    عنوان: کیا زکاة کی رقم سے سامان یا مثلاً عمرے کا ٹکٹ خرید کر دیا جاسکتاہے؟

    سوال: (۱) کیا زکاة کی رقم سے سامان یا مثلاً عمرے کا ٹکٹ خرید کر دیا جاسکتاہے؟ (۲) کیا زکاة کی رقم سے کچھ کپڑے خرید کر مرحومین کو ثواب پہنچا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 65461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 717-881/SD=10/1437 (۱) جی ہاں! زکوة کی رقم سے کسی ضرورت مند کو سامان یا عمرے کا ٹکٹ خرید کر دیا جاسکتا ہے۔ (۲) زکوة کی رقم کے لیے کسی غریب کو مالک بنانا ضروری ہے، زکوة غرباء کا حق ہے، اس رقم سے کپڑے خرید کر کسی غریب کو دیے جاسکتے ہیں اور ادائے گی زکوة کا ثواب مرحومین کو بھی پہنچایا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند