• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 49019

    عنوان: کیا سوسائٹی کے ذریعہ زکاة کی رقم تقسیم کرنے سے پہلے حیلہ ٴ شرعی ضروری ہے

    سوال: کیا سوسائٹی کے ذریعہ زکاة کی رقم تقسیم کرنے سے پہلے حیلہ ٴ شرعی ضروری ہے کیوں کہ یہ معلوم کرنا مشکل ہوجاتاہے کہ آیا جو شخص مدد مانگ رہا ہے وہ مستحق زکاة ہے اور غریب ہے یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 49019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1433-1433/M=12/1434-U سوسائٹی کے ذریعہ زکاة کی تقسیم کرنے کے بجائے ہرصاحب نصاب خود اپنے طور پر زکاة دے، زکاة دہندہ جس شخص کو مستحق جانتا یا سمجھتا ہے اس کو زکاة دے سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند