• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 36873

    عنوان: سگے بھائی بهن كو زكاة دینا؟

    سوال: کیا اپنے سگے بھائی ، بہن ، چچا ، پھوپھی کو زکاة دے سکتے ہیں؟ان میں سے ایک بہن جو معاشی طورپر کمزور ہیں اور باقی سب صاحب حیثیت ہیں۔ براہ کرم، مفصل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 381=381-3/1433 قرآن میں ہے: إَّنما الصّدَقاتُ للفُقَرآءِ إلخ اور درمختار میں ہے: ہي تملیک جزء مال․․․ من مسلم فقیر إلخ ان کا حاصل یہ ہے کہ زکاة غریب اور مستحق کو دینا شرط ہے، پس صورت مسئولہ میں بھائی، چچا اور پھوپھی میں سے جو غریب اور محتاج ہوں ان کو زکاة دے سکتے ہیں جو صاحب نصاب ہوں ان کو دینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند