عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 16120
میں
نے ایک پلاٹ خریدا ہے، ابھی اس پر تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ لیکن غالب گمان
میرا یہ ہے کہ میں اس پر ایک مہینے کے بعد تعمیر کرکے کرایہ پر دوں گا۔ کیا ابھی
اس پلاٹ پر زکوة فرض ہے؟
میں
نے ایک پلاٹ خریدا ہے، ابھی اس پر تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ لیکن غالب گمان
میرا یہ ہے کہ میں اس پر ایک مہینے کے بعد تعمیر کرکے کرایہ پر دوں گا۔ کیا ابھی
اس پلاٹ پر زکوة فرض ہے؟
جواب نمبر: 16120
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1495=1500/1430/م
اگر آپ نے پلاٹ فروخت کرنے کی نیت سے نہیں خریدا ہے، بلکہ اس نیت سے لیا ہے کہ اس پر تعمیر کرکے کرایہ پر لگادوں گا، تو اس پلاٹ کی مالیت پر زکات نہیں بلکہ آمدنی پر زکات ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند