• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 606071

    عنوان:

    زکوٰة کے پيسوں سے راستہ بنانا

    سوال:

    ہمارا گھر ایک پہاڑ پر ہے ، جہاں دوسرے لوگ بھی رہتے ہیں۔ ہمارے گھر کی طرف جو راستہ ہم استعمال کرتے ہیں وہ بہت برا ہے کہ بوڑھے اور مریض لوگ بہت مشکل سے چلتے ہیں۔ کیا ہم زکوٰة کو اپنا راستہ درست کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 606071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 27-26/B=02/1443

     زکاة کی رقم کسی عام غریب کو تصدق کرنا ضروری ہے، رفاہ عام کے اندر لگانا جائز نہیں۔ راستہ کو ہموار کرنے میں زکاة کی رقم خرچ کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند