• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 26410

    عنوان: کیا زکاة کی رقم کے پیسے ماموں کو گھر میں پانی مہیا کرانے کے لیے (ہینڈ پمپ) دئیے جاسکتے ہیں؟ ماموں کے گھرمیں نل نہیں ہے اور انہیں /ان کی فیملی کو کہیں اور سے پانی بھر کے لانا پڑتاہے۔ 

    سوال: کیا زکاة کی رقم کے پیسے ماموں کو گھر میں پانی مہیا کرانے کے لیے (ہینڈ پمپ) دئیے جاسکتے ہیں؟ ماموں کے گھرمیں نل نہیں ہے اور انہیں /ان کی فیملی کو کہیں اور سے پانی بھر کے لانا پڑتاہے۔ 

    جواب نمبر: 26410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1797=1427-10/1431

    اگر آپ کے ماموں غریب آدمی ہیں، صاحب نصاب نہیں ہیں تو آپ زکاة بتائے بغیر اپنے ماموں کو دے سکتے ہیں۔ قبضہ میں آنے کے بعد آپ کے ماموں ان پیسوں سے ہینڈ پمپ لگواسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند