• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604970

    عنوان:

    غریب والدین كے بچوں كو زكاۃ دے كر فیس وصول كرنا؟

    سوال:

    کیا فر ما تے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرعِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مسجد میں مکتبِ دینیات جاری ہے اور مکتب میں ہر انواع کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر کوئی فیس ادا نہیں کرتے اور پڑھانے نے والے معلم ۲/ ۳ہیں معلوم یہ کرنا ہے کیا ہم لوگ مکتب میں پڑھا نے والے معلم اور غریب بچوں کے اوپر زکاة اور صدقہ کی رقم کگا سکتے ہیں یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 604970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 866-635/D=10/1442

     اگر ان بچوں کے والد غریب مستحق زکاة ہیں تو خود انھیں یا بچوں کو اپنی زکاة کی رقم دے کر پھر ان سے فیس میں وصول لیں، یہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند