• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 605311

    عنوان:

    كیا پالتو بلیوں پر خرچ كرنا صدقہ ہے؟

    سوال:

    جناب میں نے 3 بلیاں رکھی ہیں.. اُن کا گوشت میں پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں.. میرا سوال یہ ہے کہ میں اگر صدقہ خیرات کرنا چاہوں کیا میں اُن پیسوں کا گوشت بلیوں کو ڈال سکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 605311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1074-869/D=12/1442

     جانوروں کو کھلانا پلانا بھی باعث ثواب ہے۔ ایک شخص کی بخشش کتے کو پانی پلانے کی وجہ سے ہوگئی تھی جو پیاس کی وجہ سے بیتاب تھا۔

    لہٰذا ثواب کی نیت سے بلی کو جو گوشت کھلایا جائے وہ صدقہ ہوسکتا ہے لیکن اصطلاح میں صدقہ خواہ واجبہ ہو یا نافلہ اسی کو کہتے ہیں جو کسی انسان پر کیا جائے۔ آپ بلی کو جو کچھ کھلائیں ثواب کی نیت سے وہ صدقہ کے برابر ہوگا کیونکہ بیوی بچوں پر خرچ کرنے کو بھی صدقہ کہا گیا ہے۔

    اصل صدقہ خیرات جس کی ترغیب قرآن و حدیث میں دی گئی ہے وہ غرباء مساکین پر خرچ کرنا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند