• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41021

    عنوان: کیا کوئی عورت اپنے شوھر کو کسی حالت میں زکات دے سکتی ہے

    سوال: کیا کوئی عورت اپنے شوھر کو کسی حالت میں زکات دے سکتی ہے اگر ہاں تو کس حالت میں؟ میں نے اسرار احمد کی تقریر میں سنا تھا کہ چونکی عورت کے مال پر آدمی کا کوئی حق نہیں ہوتا وہ اپنے مال کی مالک ہوتی ہے اور عورت کی کفالت آدمی کے ذمہ ہے اس لئے عورت اپنے آدمی کو زکات دے سکتی ہے اگر وہ زکات کے مستحق ہیں توقرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب دینے زحمت کریں۔

    جواب نمبر: 41021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1387-882/L=10/1433 بیوی کا اپنے شوہر کو زکاة دینا کسی بھی حالت میں جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند