• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 47535

    عنوان: ہمارے پھوپھا کا انتقال ہوچکا ہے اور ہماری پھوپھی کے پاس دو بیگھے کھیت ہیں اس میں صرف سال بھر کا اناج ہوتاہے اور مالی حیثیت نہیں ہے تو کیا ہم ان کو زکاة دے سکتے ہیں؟

    سوال: ہمارے پھوپھا کا انتقال ہوچکا ہے اور ہماری پھوپھی کے پاس دو بیگھے کھیت ہیں اس میں صرف سال بھر کا اناج ہوتاہے اور مالی حیثیت نہیں ہے تو کیا ہم ان کو زکاة دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 47535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1311-903/L=11/1434-U مذکورہ بالا صورت میں اگر اناج سے پورے سال کا خرچہ نہ چل سکتا ہو نیز آپ کی پھوپھی کے پاس زیورات یا نقدی بھی نہیں ہے تو ان کو زکاة کی رقم دینا درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند