عنوان: میں دہلی میں رہتاہوں، میں نے اپنا فلیٹ بیچ دیاہے اور اب میں کرایہ کے مکان میں رہ رہا ہوں، میں نے اپنے فلیٹ کی رقم سے کاروبار کی نیت سے ایک فلیٹ خریداہے، لیکن میرا ارادہ ہے کہ کچھ وقت کے بعد اس فلیٹ کو بیچ کر اور کچھ اور رقم جمع کرکے میں رہنے کے لئے ایک بڑا فلیٹ خرید لوں گا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس موجود ہ فلیٹ پر زکاة واجب ہوگی؟اس سے متعلق میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ فی الحال میں نے کچھ قرض بھی لیا ہے ، اب میرے پاس اتنی بھی رقم بھی نہیں ہے کہ زکاة اداکرسکوں؟
(۲) گھر میں موجود سونا، چاندی کے زیوارات کی قیمت کا اندازہ لگانے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟ (۳) کیا بینک سے لون لینا جائزہے؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔
سوال: میں دہلی میں رہتاہوں، میں نے اپنا فلیٹ بیچ دیاہے اور اب میں کرایہ کے مکان میں رہ رہا ہوں، میں نے اپنے فلیٹ کی رقم سے کاروبار کی نیت سے ایک فلیٹ خریداہے، لیکن میرا ارادہ ہے کہ کچھ وقت کے بعد اس فلیٹ کو بیچ کر اور کچھ اور رقم جمع کرکے میں رہنے کے لئے ایک بڑا فلیٹ خرید لوں گا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس موجود ہ فلیٹ پر زکاة واجب ہوگی؟اس سے متعلق میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ فی الحال میں نے کچھ قرض بھی لیا ہے ، اب میرے پاس اتنی بھی رقم بھی نہیں ہے کہ زکاة اداکرسکوں؟
(۲) گھر میں موجود سونا، چاندی کے زیوارات کی قیمت کا اندازہ لگانے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟ (۳) کیا بینک سے لون لینا جائزہے؟ براہ کرم، میری رہنمائی
فرمائیں۔
جواب نمبر: 2508101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1482=342-10/1431
موجودہ فلیٹ جو آپ نے خریدا ہے اس میں کاروبار کی نیت کس طرح کی؟ کیا کاروبار ہے؟ واضح کریں تب اس پر زکاة کا حکم بتلایا جائے گا۔ (ب) زکاة ادا کرنے کے لیے رقم نہیں ہے، مگر اموال زکاة کیا کیا ہیں؟ اور آپ صاحب نصاب ہیں یا نہیں؟ ہیں تو کس مال کی وجہ سے تفصیل لکھئے۔
(۲) سارے سونے کا یکجا وزن کرکے اتنے وزن سونے کی جو قیمت بازار میں ہو اسے دریافت کرلیں یہ تو سونے کی قیمت ہوئی اسی طرح جتنی چاندی ہو سب کا یکجا وزن کرکے اتنی چاندی کی قیمت بازار سے معلوم کرلیں بس اس قیمت کا 2.5% زکاة میں ادا کردیں۔لون میں سود کی ادائیگی کرنی ہوگی جو کہ حرام ہے، پس لون لینا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند