• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 58186

    عنوان: کیا یہ ضروری ہے کہ جس کو ہم زکاة دے رہے ہیں تو اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ زکاة کا پیسہ ہے؟

    سوال: (۲) کیا زکاة کے پیسے سے ہم کسی غریب شخص کے چھوٹے بچے کے لیے پالنا(جھولا) یا سائیکل یا کرسی یا اور کوئی ضرورت کی چیز خرید کر دے سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲) کیا یہ ضروری ہے کہ جس کو ہم زکاة دے رہے ہیں تو اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ زکاة کا پیسہ ہے؟

    جواب نمبر: 58186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 372-389/H=5/1436-U (۱) زکاة کی رقم سے پالنا (جھولا) سائیکل کرسی یا کوئی بھی ضرورت کی چیز خریدکر غریب شخص کو کہ جو مستحق ومصرف زکاة ہے اس کو دے کر مالک وقابض بنادیں تو زکاة ادا ء ہوجائے گی اور پھر اس غریب کو اختیار ہوگا کہ وہ چیز اپنے بچوں کو استعمال کے لیے دیدے۔ (۲) اس کو تو بتانا ضروری نہیں البتہ یہ تحقیق کرلینا ضروری ہے کہ وہ مصرف زکاة ہے یا نہیں، اکر اس کو نہیں بتایا زکاة تب بھی ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند