• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16663

    عنوان:

    میں عوان فیملی سے تعلق رکھتاہوں۔ میں نے سنا او رپڑھا ہے کہ عوان اور علوی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی غیر فاطمی نسل ہیں جو کہ ان کے بیٹے ابو حنیفہ سے ہیں۔ اگر یہ بات صحیح ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ عوان سید ہیں۔ تو کیا ہم ان کو زکوة، صدقہ، فطرہ دے سکتے ہیں؟ میں اپنے عوان رشتہ داروں کو زکوة دینا چاہتاہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1948=1540-11/1430

    ہمیں عوان خاندان کے شجرہٴ نسب کی تحقیق نہیں ہے، اگر یہ لوگ حضرت عباس، حارث رضی اللہ عنہم (یہ دونوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے) علی، جعفر، عقیل رضی اللہ عنہم (یہ تینوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے) میں سے کسی کی اواد میں سے ہیں تو انھیں زکاة کی رقم دینا جائز نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند