• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 39343

    عنوان: كیا ہر مہینے زكاۃ ادا كرسكتا ہوں؟

    سوال: میری تنخواہ بہت کم ہے، لیکن میرے پاس زیورات ہیں جسکی وجہ سے میرے اوپر زکات فرض ہے، سوال میرا یہ ہے کہ کیا میں ہر مہینے زکاة ادا کر سکتا ہوں؟آپ سے گزارش ہے کہ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 915-536/L=7/1433 اگر آپ پر زکاة فرض ہے تو آپ ہرمہینے بھی زکاة ادا کرسکتے ہیں، ہرمہینے جتنی زکاة ادا کریں اس کو لکھتے رہیں اور سال کے آخر میں حساب کرلیں اگر تمام روپے اور زیورات کی زکاة ادا ہوچکی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ بقیہ کی زکاة ادا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند