• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 54108

    عنوان: زکوة اموال پر شرائط کے ساتھ ہرسال واجب ہے

    سوال: گذشتہ سال میں نے دو لاکھ اور دس گرام سونے کی زکاة ادا کی تھی ، اس سیونگ کے علاوہ امسال میں نے ایک لاکھ اورپانچ گرام سونا بچت کیا ہے تو کیا مجھے صرف اس سال کی آمدنی پر زکاة دینا ہوگی؟یا گذشتہ سال کے سیونگ کی بھی زکاة دینا ہوگی؟یعنی صرف ایک لاکھ اور پانچ گرام پر زکاة ہوگی یا تین لاکھ اور پندرہ گرام سونے پر زکاة ہوگی؟

    جواب نمبر: 54108

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1215-835/L=9/1435-U زکوة اموال پر شرائط کے ساتھ ہرسال واجب ہے، اس لیے آپ نے اس سے جو کچھ بچایا اور سابق میں جتنی مالیت آپ کے پاس ہے ان تمام پر زکاة واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند