• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 54646

    عنوان: زكات كا نصاب كیا ہے؟ یعنی زکات کتنے گرام سونے پہ واجب ھے 75 یا 87؟

    سوال: میرے سوال یہ ھے کہ : 1 زکات کتنے گرام سونے پہ واجب ھے 75 یا 87؟ زکات 75 یا 87 گرام سونا چھوڈ کر ادا کرنی ھوگی؟ اگر مین نے ایک پلاٹ دوسرے بھا ٰئی کو گھر بنا کر دینے کے لے ء 5 سال پھلے لیا ھے تو کیا اس پہ بھی زکات لگے گی؟ پلاٹ پہ زکات آج کے ریت سے لگے گی یا پُرانے ریٹ سے ؟

    جواب نمبر: 54646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1231-1231/M=9/1435-U سونے کا نصاب گرام کے حساب سے 87 گرام ہے اور پورے کا چالیسواں حصہ زکاة میں نکالنا واجب ہے، اگر پلاٹ بیچنے کی نیت سے نہیں لیا ہے بلکہ اس میں گھر بناکر بھائی کو ہدیةً دینے کے لیے لیا ہے تو اس پلاٹ پر زکاة نہیں ہے جو پلاٹ تجارتی مقصد سے یعنی فروخت کرنے کی نیت سے خریدا جائے اس پر حولانِ حول کے بعد موجودہ قیمت کے اعتبار سے زکاة واجب ہوتی ہے، پرانے ریٹ سے نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند