عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 3226
میرے ایک سید رشتہ دار ہیں، وہ بیماری کی وجہ سے چلنے پر قادر نہیں ہیں نیز غریب بھی ہیں۔ میری بھی مالی حیثیت کوئی خاص اچھی نہیں ہے اور زکاة کے علاو ہ کسی طرح سے ان کی مدد نہیں کرسکتاہوں، اس صورت میں کیا کروں؟
میرے ایک سید رشتہ دار ہیں، وہ بیماری کی وجہ سے چلنے پر قادر نہیں ہیں نیز غریب بھی ہیں۔ میری بھی مالی حیثیت کوئی خاص اچھی نہیں ہے اور زکاة کے علاو ہ کسی طرح سے ان کی مدد نہیں کرسکتاہوں، اس صورت میں کیا کروں؟
جواب نمبر: 322601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 461/ ھ= 337/ ھ
سادات مصارف زکاة نہیں اور ان حضرات کی نسبت عالیہ کا تقاضہ بھی ایسا ہی ہے، اگر بہت ہی ناگزیر مجبوری ہے اور آپ کسی سمجھ دار مصرف زکاة عالم یا غیر عالم کو مالک وقابض بنادیں اور وہ اپنی طرف سے سید صاحب پر خرچ کردیں یعنی ہبہ کردیں تو یہ صورت جواز کی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے ایک تعمیراتی کمپنی کو پانچ لاکھ روپیہ جمع کیا ہے۔ ہرماہ وہ لوگ مجھ کو منافع سے متعین رقم جس پر ہمارا اتفاق ہوا ہے دیتے ہیں۔ کیا مجھے اپنے اصل سرمایہ کی رقم پر جو کہ پانچ لاکھ ہے زکوةدینی ہوگی؟اور ہر ماہ جو کچھ منافع مجھے ملتا ہے وہ سب خرچ ہوجاتا ہے اور کچھ نہیں بچتا ہے۔پانچ لاکھ روپیہ تعمیراتی کمپنی کے پاس ہے وہ میری ملکیت میں نہیں ہے، کیا مجھے پھر بھی زکوة ادا کرنی ہوگی؟
1956 مناظرہمارے یہاں کا رواج ہے کہ لڑکی کی منگنی کے
بعد اس کے یہاں سونا دیا جاتا ہے یعنی لڑکی کو سونا دیا جاتاہے، لیکن اگر بالفرض
منگی ٹوٹ جاتی ہے تو سونا دوبارہ واپس لے لیا جاتا ہے۔ کیا اس سونے پر زکوة ہے؟
کیا لڑکی مالک ہوگی؟
ہم
نے انعام ویلفیر ایجوکیشن ٹرسٹ قائم کیا ہے۔ جس میں ہم نے جگہ جگہ مکاتب دینیہ
قائم کیا ،جس میں یتیم نادان طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور جس میں مال دار طلبہ
بھی فیس دے کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹرسٹ یتیم، بیوہ
اور مکاتب میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا ہر ممکن تعاون کرتا ہے۔ کیا ہمارا
ٹرسٹ صدقہ، زکوة، فطرہ، ان پر خرچ کرسکتا ہے؟ اس کا جواب فوراً دے کر شکریہ کا
موقع دیں۔
میں
نے ایک پلاٹ لیا ہے سرمایہ کاری کے حساب سے اور آگے کچھ پتہ نہیں ہے کہ رہائش کروں
گا یا اس کو منافع ملنے پر بیچ دوں گا۔ کیا اس پر زکوة لاگو ہوگی یا نہیں؟ (۲)میں نے ایک اور پلاٹ بک کروایا ہے ماہانہ
قسطوں پر اوراس کی تین سال کی قسط ہے اور ابھی ایک سال ہوگیا ہے۔ مجھے اور باقی دو
سال رہتے ہیں، تو کیا اس پر مجھے زکوة دینی ہوگی یا نہیں؟ اگر دینی ہوگی تو جو رقم
میں ایک سال میں ادا کر چکا ہوں اس پر دینی ہوگی یا اس کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت
جو ہو گی اس پر دینا ہوگی؟
میں ایک مدرسہ کو جانتاہوں، وہ زکاة لیتاہے ،لیکن طلبہ کو اس پیسے کا مالک نہیں بناتاہے ، لیکن طلبہ کے خوراک اور رہائش مدرسہ میں ہی ہوتاہے، کیا اس جگہ زکاة دینا جائزہے ؟جب کہ وہ زکاة کے پیسے کا کسی کو مالک نہیں بناتاہے۔
باپ مالدار ہو اور بیٹا مقروض تو بیٹا زكاۃ لے سكتا ہے یا نہیں؟
6593 مناظرمیرے
پاس 9تولے سونا ہے کیا مجھے ساڑہے سات تولے (کہ جس سے میں صاحب نصاب بن گیا) کو
چھوڑکر بعد ڈیڑھ تولے سونے کی زکات ادا کرنی ہے، یا بورے 9 تولے سونے کا حساب کرکے
زکات ادا کرنی ہے؟ نیز میں اپنی تنخواہ سے جو روپے بچاتا ہوں، کیا زکات کے حساب
میں اس کو بھی شمار کرنا ہوگا؟
میں نے اپنے کچھ پیسے اپنے دوست کو دئے ہیں۔ تو کیا ان پیسوں کی مجھے زکوة نکالنی ہوگی؟ میں نے اپنی ہونے والی بیوی کے لیے سونے کا زیور بنواکررکھا ہے، میری شادی نہیں ہوئی ہے اس لیے وہ زیور استعمال نہیں ہوتا ہے۔ تو کیا مجھے اس کی زکوة نکالنی ہوگی؟
1744 مناظر