• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 606308

    عنوان:

    کیا غیر مسلموں کو زکوة بھی دی جاسکتی ہے یا صرف نفلی صدقات؟

    سوال:

    کیا ہم اپنے محلہ میں بہت ضرورت مند جس کی مدد کرنے والا کو نہ ہو ایسے کافر کو زکوة و نفلی صدقات دیے سکتے ہیں ؟ ان کو دینے سے کیا ہماری زکوةادا ہو جائے گی ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیجئے ۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 606308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 159-69/SN=02/1443

     غیر مسلم کو زکاة کی رقم دینا جائز نہیں ہے، ا س سے زکاة ادا نہ ہوگی؛ ہاں نفلی صدقہ ضرورت مند غیر مسلموں کو دے سکتے ہیں۔ وأما أہل الذمّة لا یجوز صرف الزکاة إلیہم بالاتفاق، ویجوز صرف التطوع إلیہم بالإتفاق الخ (تاتارخانیہ: 3/212، مطبوعہ: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند