• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 47319

    عنوان: ہیرے پر زكاة ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کیا ڈائمنڈ (ہیرا)پر زکاة ہے؟ (۲) میرے پاس آبا واجداد کا سونا ہے اور حال ہی میں نے کچھ سونا خریدا ہے تو سونے (پرانا سونا اور نیا سونا) پر کتنی زکاة دینا ہوگی ؟

    جواب نمبر: 47319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1242-1008/H=10/1434 (۱) اگر ہیرا تجارت کے لیے ہو تب تو اس میں زکاة ہے اور استعمال کے لیے ہو تو زکاة نہیں۔ (۲) جس قدر سونا آپ کی ملکیت میں ہے اس کی بازار میں قیمت معلوم کرلیں، جتنی مقدار میں سونا بیٹھے اس کا ڈھائی فیصد ادا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند