• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40590

    عنوان: پلات کی مشکوک نیت ؟

    سوال: میں نے ایک پلاٹ مہنگی جگہ پر چار ماہ پہلے خریدا تھا، اس وقت نیت تھی کہ اس پلات کی قیمت بڑھے گی تو سستی جگہ پر گھر بنانے کے پیسے نکل آئیں گے؟ کیا نیت کے مطابق اس پر زکات ادا کرنی ہو گی؟ بعد میں اب نیت مشکوک ہو گئی ہے کہ شائد اسی جگہ گھر بناؤں یا بیچ کر شائدکوئی نیا بزنس شروع کروں؟ اور اگر چند سالوں بعد بیچ دیا تو اس وقت پچھلے سالوں کی زکات ادا کرنی ہوگی ؟

    جواب نمبر: 40590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1198-779/H=9/1433 جس مدت تک بیچنے کی نیت رہی اس وقت تک اس پلاٹ پر زکاة واجب رہی اور جب سے نیت متردد (مشکوک) ہوگئی اس وقت سے زکاة اس پلاٹ پر واجب نہ رہی، خواہ بعد میں بیچ ہی دیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند