• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 30556

    عنوان: میں مطلقہ ہوں، تنہاہوں اور کام کررہی ہوں۔ میں نے اپنی بیٹی کی تعلیم کے لئے ایک سماجی تنظیم سے لون (قرض حسنہ) لیاتھا ۔ کچھ رقم کی ادائیگی ہوگئی ہے ، اب صرف 27000/ روپئے وہ گئے ہیں۔ 2006/ میں میری بیٹی کی شادی ہوئی تھی ۔ اس کو اپنے میکے نیز اس کے سسرال سے سونے زیوارت ملے تھے(میں نے اس کے لیے قرض لیا تھا جس کی ادائیگی ابھی باقی ہے)۔ تب سے وہ زکاة دینے کے قابل نہیں ہے ، اس کا شوہر مسلسل مالی خسارہ میں ہے ، اور اس کی ساس زکاةاداکرنے کی نیت سے سونا بیچنے کیا جازت نہیں دے رہی ہیں۔ کیا زکاة اداکرنے کے لیے میں اپنی بیٹی کو یہ رقم دوں؟یا میں مذکورہ تنظیم کو واپس کردوں؟تنظیم نے کبھی پیسے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ اصل رقم ایک لاکھ تھی ۔ اسی فیصدمیں نے ادا کر دیا ہے ۔ قرض حسنہ کی ادائیگی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس جانب رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میں مطلقہ ہوں، تنہاہوں اور کام کررہی ہوں۔ میں نے اپنی بیٹی کی تعلیم کے لئے ایک سماجی تنظیم سے لون (قرض حسنہ) لیاتھا ۔ کچھ رقم کی ادائیگی ہوگئی ہے ، اب صرف 27000/ روپئے وہ گئے ہیں۔ 2006/ میں میری بیٹی کی شادی ہوئی تھی ۔ اس کو اپنے میکے نیز اس کے سسرال سے سونے زیوارت ملے تھے(میں نے اس کے لیے قرض لیا تھا جس کی ادائیگی ابھی باقی ہے)۔ تب سے وہ زکاة دینے کے قابل نہیں ہے ، اس کا شوہر مسلسل مالی خسارہ میں ہے ، اور اس کی ساس زکاةاداکرنے کی نیت سے سونا بیچنے کیا جازت نہیں دے رہی ہیں۔ کیا زکاة اداکرنے کے لیے میں اپنی بیٹی کو یہ رقم دوں؟یا میں مذکورہ تنظیم کو واپس کردوں؟تنظیم نے کبھی پیسے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ اصل رقم ایک لاکھ تھی ۔ اسی فیصدمیں نے ادا کر دیا ہے ۔ قرض حسنہ کی ادائیگی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس جانب رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):267=246-31/--/1432

    آپ کے ذمہ پہلے اس مذکورہ تنظیم کے قرض کی ادائیگی مقدم ہے۔ سسرال سے لڑکی کو جو زیورات ملے ہیں، اس کی زکاة شوہر کے ذمہ واجب ہے۔ البتہ میکہ سے ملے ہوئے زیورات کی مالیت اگر نصاب تک پہنچتی ہے تو لڑکی کے ذمہ اپنے زیورات کی زکاة واجب ہوگی۔ اس میں آپ لڑکی کا کچھ تعاون کرسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند