• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40618

    عنوان: بینک میں جمع شدہ سرمایہ اور منافع کی کل رقم پر زکاة واجب ہے

    سوال: میں اپنے ایک دوست کے ساتھ مضاربہ کے اصول کے تحت سرمایہ کاری کررہا ہوں، وہ کام کرتاہے اور میرے پیسے ہیں۔ اس میں الحمد للہ، ہمیں فائدہ ہوا ہے، لیکن کمپنی کے بینک اکاؤنٹ سے اسے نہیں لیا ہے، ہم اپنے کام کو بڑھانے کے لیے اصل سرمایہ اور منافع کا استعمال کررہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اصل سرمایہ اور منافع پر زکاة ہے یہ ذہن میں رکھتے ہوئے کہ رقم پر ہمارا قبضہ نہیں ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 40618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1180-764/H=9/1433 بینک میں جمع شدہ سرمایہ اور منافع کی کل رقم پر زکاة واجب ہے، اگرچہ فی الحال آپ کے قبضہ میں نہیں مگر اس رقم کے حاصل کرلینے پر تو ہروقت آپ کو قدرت حاصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند