• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161938

    عنوان: زمین كی پیداوار كا عشر نكالنے كا كیا طریقہ ہے؟

    سوال: کیا فر ماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں پیداوار کا جو عشر نکالا جاتا ہے وہ پورے پیداوار کا نکالنا چاہئے یاآخراجات نکالنے کے بعد باقی پیداوار کا عشر نکالنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 161938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1024-866/D=10/39

    اگر بارش کے پانی سے سنچائی ہوئی ہو یا بڑے دریا اور نہر سے (آب پاشی کے لیے پیسے خرچ نہ کرنے پڑے ہوں) تو کل پیداوار کا عشر ہے (دوسرے اخراجات نکالے بغیر) اور اگر آب پاشی پر پیسے خرچ ہوئے ہوں تو کل پیداوار کا بیسواں حصہ ہے (دوسرے اخراجات نکالے بغیر)۔

    نوٹ: واضح رہے کہ عشر عشری زمین میں واجب ہوتا اور ہندوستان کی اکثر زمینیں ہمارے اکابر کی تحقیق کے مطابق عشری نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند