• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 38044

    عنوان: کیا اس رہائشی مکان فلیٹ کی زکاة دینا ہوگی، جس فلیٹ میں كوئی دوسرا رہ رہا ہو۔

    سوال: میں ایک پرائیویٹ سیکٹر کمپنی میں کام کرتاہوں، تنخواہ بہت زیادہ نہیں ہے۔ فلیٹ خریدنے کے لیے میری بیوی نے اپنے زیورات دیئے، اور میں نے اپنی گاڑی بیچ دی اور فلیٹ خرید لیا، مگر کسی وجہ سے ہم اس فلیٹ میں منتقل نہیں ہوئے اورآج کل ہم نے ایک فلیٹ کرایہ پر لیا ہے جس میں میں اپنی چھوٹی فیملی اور والدین کے ساتھ رہتاہوں اور اس کا کرایہ دیتاہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس رہائشی مکان فلیٹ کی زکاة دینا ہوگی، چونکہ اس فلیٹ میں کوئی رہ رہا ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 38044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 706-389/L=5/1433 صورت مسئولہ میں آپ نے جو فلیٹ خریدا ہے اور جس میں ابھی آپ منتقل نہیں ہوسکے ہیں کہ مالیت پر زکاة نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند