• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2353

    عنوان:

    میں زکوٰة کا مستحق ہوں، ایک آدمی مجھے زکوٰة کا پیسہ دے رہا ہے کہ اس سے حج کرو اورمیری بھی حج کرنے کی دلی خواہش ہے تو کیا اس صورت میں اس پیسے سے حج کرسکتا ہو؟

    سوال:

    میں زکوٰة کا مستحق ہوں، ایک آدمی مجھے زکوٰة کا پیسہ دے رہا ہے کہ اس سے حج کرو اورمیری بھی حج کرنے کی دلی خواہش ہے تو کیا اس صورت میں اس پیسے سے حج کرسکتا ہو؟

    جواب نمبر: 2353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1150/ ب= 1080/ ب

    اگر آپ واقعی زکوٰة کے مستحق ہیں تو آپ کو زکوٰة کی مد کی رقم قبول کرنا جائز ہے، قبول کرلینے کے بعد آپ اس کے مالک و مختار بن جائیں گے، جس ضرورت میں اور جس کارخیر میں چاہیں خرچ کرسکتے ہیں۔ حج کرنا چاہیں تو حج بھی کرسکتے ہیں۔ اس رقم سے حج کرنا درست رہے گا۔ وہ رقم آپ کی ملکیت میںآ نے کے بعد زکوٰة کی نہ رہی، اب آپ اس کے مالک و مختار ہوگئے اب یہ آپ کی ذاتی رقم ہوگئی۔ البتہ ایک شخص کو اتنی زکوٰة دینا کہ وہ نصاب یا زائد مقدار کا مالک ہوجائے مکروہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند