• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 602019

    عنوان:

    صدقہ واجبہ اور صدقہ نافلہ میں كیا فرق ہے؟

    سوال:

    صدقہ واجبہ اور صدقہ نافلہ میں کیا فرق ہے ؟ اور اس کے استعمال کا کیا طریقہ ہے ؟

    جواب نمبر: 602019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:389-295/sd=6/1442

     صدقہ نافلہ سے مراد ایسا صدقہ ہے جو بندوں پر واجب نہیں ، یعنی ثواب کی نیت سے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کسی کو کوئی چیز دینا چاہے وہ غریب ہو یا مالدار ہو یا رشتہ دار ہو اور صدقاتِ واجبہ سے مراد وہ صدقات ہیں جن کی ادائیگی شریعت کی طرف سے آدمی کے ذمہ لازم ہوتی ہے، جیسے زکات، صدقہ فطر، عشر، کفارات، نذر وغیرہ، اس کے مصارف متعین ہیں،یعنی غرباء مساکین ہیں، جن میں تملیک شرط ہے، جب کہ نفلی صدقات کسی بھی خیر کے کام میں صرف کیے جاسکتے ہیں ، اس میں تملیک شرط نہیں ہے ، مالدار کو بھی نفلی صدقہ دیا جاسکتا ہے اور نفلی صدقہ کرتے وقت بہتر ہے کہ تمام مومنین اور مومنات کو ثواب پہونچانے کی نیت کرلی جائے ، اس سے سب کو ثواب پہونچ جائے گا اور صدقہ کرنے والے کے ثواب میں سے کوئی کمی نہ ہوگی۔

    قال فی التتارخانیة عن المحیط الافضل لمن یتصدق نفلاً ان ینوی لجمیع المومنین والمومنات لأنہا تصل إلیہم ولاینقص من أجرہ شیء (الدر المختارمع رد المحتار: ۲۴۳/۲، دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند