عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 603043
صرف سونے کے زیورات پر قربانی اور زکاة كا حكم؟
میرے تقریباً چھ / سات تولہ سونا ہے، اورکوئی سیونگ نہیں ہے، تو کیا مجھے اس کی زکاة دینی ہوگی؟اگر دینی ہوگی تو پاکستانی روپئے کے حساب سے کتنی زکاة دینی ہوگی؟ (۲) نیز بتائیں کہ مجھ پر قربانی فرض ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 60304314-Feb-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 496-418/M=06/1442
(۱، ۲) آپ کے پاس چھ سات تولہ سونا کے علاوہ کچھ بھی چاندی، تجارتی مال یا روپیہ موجود ہے تو آپ پر زکاة فرض ہے اور ایام قربانی میں آپ صاحب نصاب برقرار رہتے ہیں تو قربانی بھی واجب ہوگی، پاکستانی روپئے کے حساب سے کتنی زکاة دینی ہوگی اس کے لئے پاکستانی علماء کرام سے معلومات کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
صاحب نصاب نہ ہونے كے باوجود زكاۃ كی نیت سے پیسے دینا؟
2564 مناظرمیری دكان میں پانچ لاكھ مال تجارت موجود ہے، لیكن تین لاكھ كا مقروض ہوں كیا زكاۃ لے سكتا ہوں؟
5385 مناظرایک تولہ سونے کے ساتھ روپیے پیسے بھی ہوں تو کیا زکاۃ واجب ہوگی؟
4333 مناظرمیرے والد صاحب کا ایک اکاؤنٹ ہے جو کہ میرے
نام پر ہے جس سے وہ غالباً شیئر کا کاروبار کرتے ہیں۔ چونکہ میں انیس سال کا ہوں
اور بینک شیئر پر سود دیتا ہے تو اس اکاؤنٹ کے بارے میں میری کیا ذمہ داری ہے؟
دعاؤں میں یاد رکھیں۔