• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40521

    عنوان: زكاة كا حكم جب مال شکل بدل دے

    سوال: اگر کسی کے پاس اتنا سونا ہو کہ اس پر زکات فرض ہو یعنی ۷ ۱/۲ تولا سونے سے زیادہ اور پھر وہ اپنا سونا بیچ دے تو اسکا کیا حکم ہے کیا؟ اس پر زکات فرض ہوگی یا نہیں اگر ہوگی تو اسکا حولانے حول وہی ہوگا یا پھر اس دن سے حساب لگایا جائے گا جب سونے کی شکل پیسے میں بدل گئی؟

    جواب نمبر: 40521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1223-1223/M=8/1433 اس صورت اس پر زکاة فرض ہے، اور وہی حولان حول کافی ہے، تبدیلی کے بعد سے حساب نہیں لگایا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند