عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 164868
جواب نمبر: 16486801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1386-1257/M=12/1439
اگر مذکورہ مدرسے میں مستحق طلباء کو وظیفہ دیا جاتا ہے تو اتنی مقدار میں زکاة وچرم قربانی کی رقم دے سکتے ہیں جس سے ان کی ضرورت پوری ہوجائے اور اگر بالکل بھی مصرف نہیں ہے تو دینا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
زید محدود تنخواہ دار ملازم ہے۔ اس کی ضروریات آمدنی سے زیادہ ہیں ۔کیا زید کے لیے جائز ہوگا کہ وہ زکوةکی رقم لے؟ جب کہ اس کے قریبی لوگوں نے از روئے احسان اپنی تجارت میں حصہ دار مانا ہے اور ضرورت شدیدہ پر زید کے کھاتے میں جمع رقم سے نکال کر دیتے ہیں اوراس کھاتے پر زید کا کنٹرول نہیں ہے اورقبضہ بھی نہیں ہے۔ وہ لوگ مناسب مال جمع ہونے اور مناسب وقت آنے پر زید کے لیے کوئی بڑا کام کرنا چاہتے ہیں۔ حالا نکہ ماہانہیا اپنی ضرورت پر رقم مانگنے پر انھیں اچھا نہیں لگتا۔ آپ سے درخواست ہے کہ شریعت کا نقطہ نظر بیان فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔
1883 مناظرکیا مدرسہ کی تعمیر کے لیے زکوة کا پیسہ دینا جائزہے؟ اس سے زکوة ادا ہوجائے گی؟ (۲) اگر نہیں، تو ماضی میں جو زکوة کے پیسے ہم مدرسہ کی تعمیر پر دے چکے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟ (۳) اور کیا مدرسہ کی تعمیر کے لیے ہم نے جو زکوة کے پیسے دئے تھے اس پر ہمیں گناہ ہوگا؟
2074 مناظرکسی کے نام کا صدقہ دینا
3078 مناظرکیا مجھے اپنی بیوی کے ان زیورات کی زکاة دینی ہوگی جسے وہ پہنتی ہے؟ اور کیا ان زیورات کی بھی زکاة ہوگی جنھیں وہ کبھی کبھی حتی کہ سال میں ایک آدھ بار پہنتی ہے؟ (۲) اگر کوئی بیمار ہو اور ہم صدقہ دینا چاہیں تاکہ اس کی طبیعت ٹھیک ہوجائے ، ہم بکری یا مرغ ذبح کریں اور بکری کا گوشت یا مرغ کے حصے غریبوں کو دیدیں اور کچھ اپنے لیے بھی پکالیں، تو یہ درست ہے؟ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ صدقہ اپنے گھر میں نہیں دے سکتے ، اسے صرف باہر کے لوگوں کو ہی دینا چاہیے۔
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا میں بینک کی سودی رقم اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کو دے سکتا ہوں؟
1741 مناظرمیں نے بیوی کو کچھ زیور دیا ہے اور کچھ ان کے والدین نے دیا ہے، اور اس کے علاو ہ ہمارے تین بچے بھی ہیں جن میں سے دو کو ان کے نانا نانی کچھ سونا کی چیزیں دی ہیں۔ اب مجھے ان سب کی زکاة دینی ہے یا سب اپنی اپنی دے سکتے ہیں؟ بچے تو بالغ نہیں ہیں ان پر تو زکاة فرض نہیں ہے۔