عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 170670
جواب نمبر: 17067001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 898-804/M=10/1440
ہیرا (ڈائمنڈ) اگر تجارت کی نیت سے خریدا گیا ہے تو اس پر زکاة ہے ورنہ نہیں، وہائٹ گولڈ اگر خلقی سونا ہے کوئی دوسری دھات نہیں ہے تو اس پر حسب شرائط سونا کا حکم ہوگا یعنی زکاة واجب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے
گاؤں رسول پور میں ایک مکتب ہے جو بہت ہی پرانا ہے، یہاں اس کے آس پاس رہنے والے
مسلمانوں کی تعداد تقریباً سو گھروں پر مشتمل ہے ۔ ہمارے مکتب میں تقریباً سارے غریب
بچے ہی قرآن کی تعلیم لیتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ مکتب لوگوں کی بے توجہی کا شکار
ہے اس کا چندہ اتنا بھی نہیں ہوپاتا کہ ایک استاذ کی تنخواہ دی جاسکے۔ ہمارے گاؤں
میں قربانی ہوتی ہے مگر اس کو مدرسہ کے مصرف میں نہیں لا پاتے، کیوں کہ یہاں طلباء
قیام نہیں کرتے ہیں، اسی طرح زکوة اورفطرہ کے پیسے بھی استعمال نہیں کرپاتے، اور
کوئی امداد کے نام پر دیتا نہیں۔ ہمارے گاؤں کے لوگ بہت پریشان ہیں۔ دوسرے مدرسہ
کے لوگ آکر چرم قربانی لے جاتے ہیں مگر ہم کچھ کرنہیں سکتے۔ اس مکتب کے علاوہ کوئی
آس پاس مدرسہ ہے نہیں جہاں بچوں کو بھیجاجاسکے۔ آخر کیا کریں، مدرسہ بند کردیں؟
چونکہ یہاں سارے غریب بچے ہیں اس بنیاد پر میں چرم قربانی لے لیتا تھا مگر دل کے
اندر ایک خلش رہتی ہے کہ کہیں غلط نہ ہو جائے۔ میں نے ...
زکوة فرض ہونے کے لیے سونا اور چاندی کی جس
مقدار کا مالک ہونا ضروری ہے انگریزی وزن کے حساب سے (یعنی گرام میں)اس کی کیا مقدار
ہے؟
کیا زکوة کی رقم کسی قریبی رشتہ دار کی تدفین کے لیے (والد کی بہن، وہ غیر شادی شدہ تھی اور ان کی کوئی آمدنی نہیں تھی) استعمال کرسکتے ہیں؟ میں آپ کویہ بتادینا چاہتی ہوں کہ زکوة کی رقم پہلے ہی ان کی تدفین کے عمل کے لیے استعمال کی جاچکی ہے جیسے کفن خریدنے کے لیے، نعش کو لے جانے کے لیے وغیرہ؟ ہمیں بتائیں کہ اگر یہ جائز نہیں ہے تو ہم اس رقم کو عطیہ کی رقم سے تبدیل کردیں گے۔
636 مناظرباغ میں زکات کا حکم
1153 مناظر