• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600651

    عنوان: صدقہ كی نیت سے دی گئی رقم میں فدیے كی نیت كرنا؟

    سوال:

    میں نے پچھلے کچھ سالوں میں کچھ صدقہ کیا اب میں نے سوچا کہ میرے جو روضے رہ گئے میں وہ صدقہ ان روضوں کے فدیہ کے طور پر مان لوں تو کیا میں ایسا کر سکتا ہوں یا مجھے اب فدیہ الگ سے ادا کرنا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 600651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 79-56/D=03/1442

     صدقہ میں دی ہوئی رقم بعد میں روزوں کے فدیہ میں محسوب نہیں ہوسکتی، لہٰذا آپ اب فدیہ کی نیت نہیں کرسکتے، فدیہ کی رقم علیحدہ سے ادا کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند