• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600562

    عنوان:

    گزشتہ چند سالوں کی زکوٰة ایک ساتھ اداء کیسے کریں

    سوال:

    بعد سلام مجھے مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ میری بیوی کے پاس کے پاس کچھ زیورات ہیں پچھلے چار سال سے حساب لگاکر زکوٰة ادا نہیں کی بلکہ ایسے ہی کبھی پانچ سو کبھی چھ سو اسطرح زکوٰة کے نام سے ہی کچھ رقم نکالی ہوئی ہے جسکا ٹوٹل ہمارے پاس لکھا ہوا ہے لیکن زیورات کا وزن کتنا ہے یہ آج تک حساب نہیں لگایا اب اس صورت میں مجھے معلوم یہ کرنا ہیکہ زکوة کی ادائیگی پچھلے چار سالوں کی موجودہ جو قیمت ہے سونے چاندی کی اس سے اداء کرنی ہے یا پھر ہر سال کی علیٰحدہ علیحدہ قیمت سے کیوں کہ چار سال میں ہر سال سونے چاندی کی قیمتوں میں فرق رہا ہے اسوقت میں سونا 32ہزار روپے تولہ تھا اور اب 52 ہزار روپے تولہ اور ایک سال قبل 40 ہزار روپے بھی قیمت رہی ہے . میرے سوال کا تسلی بخش جواب دیکر ممنون ہونے کا موقع فراہم کرے ۔

    جواب نمبر: 600562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 191-188/H=03/1442

     پہلے تو تمام زیورات کا وزن کرالیں پھر جس دن زکاة اداء کرنی ہو اس دن زیورات کا بھاوٴ بازار سے معلوم کرلیں چار سال میں پہلے سال کی زکاة جتنی بیٹھے اس کو لکھ لیں پھر اس کے بعد والے سال کی زکاة کا حساب لگائیں مگر اس میں اتنی رقم کم کرکے حساب لگائیں کہ جو اس سے پہلے والے سال کی زکاة بیٹھی تھی پھر اس کے بعد والے سال کا اسی طرح حساب لگائیں اور جو زکاة کی رقم اس سے پہلے والے دونوں سالوں میں بیٹھی تھی اس کو منہا کرلیں پھر اسی طرح گذشتہ سال کا حساب لگائیں اور زکاة کی رقم منہا کردیں اس کے بعد موجودہ سال کی زکاة کا حساب لگالیں۔ اور جتنی رقم پچھلے سالوں میں زکاة اداء کر چکے ہیں اس کو بھی منہا کردیں اور جو واجب الاداء رقم بیٹھے اس کو اداء کردیں چار سال کی زکاة اس طرح اداء کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند