عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 612866
کیا زکاۃ ساڑھے سات تولہ سونے سے کم پر بھی واجب ہوتی ہے؟
سوال : زکاۃ ساڑھے سات تولے سے کم سونے پر بھی واجب ہوتی ہے، احادیث صحیح سے حوالہ مرحمت فرمائیں۔ شکریہ
جواب نمبر: 612866
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1051-600/D-Mulhaqa=12/1443
زكات واجب ہونے كے لیے سونے كا نصاب ساڑھے سات تولہ ہے، اس سے كم میں زكات اس وقت واجب ہوتی ہے جب كہ اس كے پاس كچھ نقدی یا چاندی یا تجارتی سامان ہو جس كی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی كی مالیت كو پہنچ جائے، دلائل كے لیے دیكھئے: بدائع الصنائع: 2/20، دارالكتب العلمیۃ، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند