عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 147066
جواب نمبر: 14706601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 251-184/Sd=4/1438
جی ہاں! جمع شدہ رقم کی حسب شرائط زکات ادا کرنی ہوگی، خواہ رقم جمع کرنے کا مقصد کچھ بھی ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
زید کو ایک عربی آدمی نے دس ڈالر دئے اور ساتھ میں یہ کہا کہ یہ ڈالر کسی کو دے دواس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈالر کیسا ہے زکوة کا ہے یا فطرہ کا ہے یا اور قسم کا؟ اورزید اس کا خود مستحق ہے۔ کیا زید اس ڈالر کو اپنے مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟ دین و اسلام کی روشنی میں جواب مطلوب ہے۔
296 مناظرمیں
سعودی عربیہ میں رہتاہوں، میرا زکوة کے متعلق ایک سوال ہے۔ (۱)میں نے دس سال پہلے
قسطوں پر ایک زمین خریدی فروخت نہ کرنے کے لیے۔ کیا اس پر زکوة دی جائے گی؟ (۲)میں نے دیڑھ سال پہلے
فروخت کرنے کے لیے اور مکان خریدنے کے لیے زمین خریدی۔ کیا اس پر زکوة ادا کی جائے
گی؟ (۳)میں
نے شعبان میں چھبیس لاکھ کا فلیٹ خریدا میں نے دس لاکھ ادا کیا او رتین لاکھ میرے
بینک میں ہے جس کو دینا ہے۔ او ربقیہ تیرہ لاکھ روپئے واجب الادا ہیں جو کہ ان شاء
اللہ آٹھ دس ماہ میں ادا کئے جائیں گے۔ کیا اس پر زکوة ہے او رکتنی؟ (۴)کیا سونے پر زکوة ہے ،
کیوں کہ تیرہ لاکھ فلیٹ کے باقی ہیں؟ (۵)میری بیوی کو میری ماں کے ترکہ سے
گزشتہ مہینہ گیارہ تولہ سونا ملا، کیا اس پر زکوة ہوگی؟ (۶)او رمزید کن کن اشیاء پر
زکوة ضروری ہے؟
کیا کمرشیل پلاٹ کی زکاة دینی پڑے گی جسے میں نے چھ مہینے قبل انوسٹ کے مقصد سے خریدا تھا؟ (۲) کیا روزے کی حالت میں شوہر اپنی بیوی کو چھو سکتاہے؟ اس کا بوسہ لے سکتاہے اور اس کو گلے لگاسکتاہے؟ اور کسی کو ڈسچارج (خروج رطوبت، منی) ہونے پر کیا روزہ پر کوئی اثر پڑے گا؟ (۳) کیا کسی مالی سود کے بغیر ہم شطرنج کھیل سکتے ہیں؟
389 مناظررقم خرچ ہونے کے بعد زکوة کی نیت کر نا
122 مناظرمیں معذور ہوں، میرے گردے ۲۰۰۷ سے کام نہیں کررہے ہیں، نیز تب سے کوئی ملازمت نہیں کررہا ہوں، بیوی کے علا وہ میرے دو بچے ہیں ۔ حکومت مجھے خرچ کے لیے ۱۴۰۰/ ڈالر ہر ماہ دے رہی ہے جو بہت کم ہے۔ میں نے انکم ٹیکس ریفنڈ سے ہر سال کچھ پیسے بچائے ہیں جو اب ۱۸۰۰۰/ ڈالر ہوئے ہیں۔کیا ان پیسوں پر زکاة واجب ہے؟ جب کہ میں اس حال میں ہوں۔
374 مناظر