• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 178187

    عنوان: رمضان سے قبل پریشان لوگوں كو زكاۃ دینا؟

    سوال: اس وقت لوگ پریشان ہیں ، کیا ان کو رمضان المبارک کی زکوة دیدیں ؟ اگر دے سکتے ہیں تو پیسوں کی صورت میں یا اشیاء کی صورت میں؟

    جواب نمبر: 178187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 791-591/B=09/1441

    جی ہاں پیشگی ابھی اس وقت رمضان سے پہلے دے سکتے ہیں، نقد کی شکل میں بھی دے سکتے ہیں اور اشیاء کی شکل میں بھی دے سکتے ہیں۔ نقد دینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند