عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 149884
جواب نمبر: 149884
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 835-835/M=7/1438
صورت مسئولہ میں اگر زید ۱۹۹۲سے صاحب نصاب ہے اور اس کے پاس صرف سونا ہے اور اس نے اب تک زکاة نہیں نکالی ہے تو گذشتہ سالوں کی زکاة ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ۱۹۹۲میں جتنا سونا تھا اس کا چالیسواں حصہ الگ کیا جائے پھر ۱۹۹۳میں باقی ماندہ کا چالیسواں حصہ نکالا جائے، اس طرح ہرسال کا حساب لگایا جائے، تمام سالوں کی زکاة کا مجموعہ جتنی مقدار میں سونا ہے بعینہ اسے نکال دی جائے یا اس کی موجودہ قیمت کے اعتبار سے زکاة ادا کردی جائے سونے کے ساتھ تجارتی مال بھی ہو تو اسے بھی ضم کرلیا جائے اور قیمت فروخت کا اعتبار کرکے حساب لگالیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند